HSS میں ہم آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم آپ کی اتصال سے متعلق حاجات کو مکمل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ HSS آپ کی نگہداشت کے تمام مرحلوں کے لیے ماہر طبی ترجمان اور اتصالاتی تعاون مفت فراہم کرتا ہے۔ خدمات کے لیے اندراج کراتے وقت آپ سے آپ کی استعمال کی جانے والی زبان دریافت کی جائے گی۔
ہم مختلف ممالک کے افراد کو نگہداشت فراہم کرتے ہیں اور اکثر افراد ان زبانوں کا مطالبہ کرتے ہیں: اسپانی - روسی - پولش - چینی - اردو - ترکی - عربی
اہم طبی فارموں کی نقلیں درج بالہ زبانوں میں HSS ویب سائٹ پر یا HSS طبی نگہداشت کی ٹیم سے دریافت کیے جانے پر موجود ہیں۔
بصارتی اور سماعتی لحاظ سے معذور افراد کے لیے مددگار آلات بھی مطالبہ پر مہیا کرائے جاتے ہیں۔ یہ پیر سے جمعہ، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان لسانیاتی تعاون کی خدمات سے 1760 606 (212) سے اور چھٹی کے اوقات یا ہفتہ روز کے دوران 1231 606 (212) پر فون کر کے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
مالی امداد کا مطالبہ کرنے والے افراد کے تعاون کے لیے بھی لسانیاتی خدمات موجود ہیں۔
ہم آپ کی صحت سے متعلق تمام ضرورتوں کو مکمل کرنے کے متمنی ہیں!